امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم
منصب سرگئی لاوروف کے درمیان شامی شہر حلب کی موجودہ صورت حال پر کل فون پر
تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ بندی پر بات
چیت جاری رکھنے کیلئے اتفاق کیا گیا ۔محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ تریدیو نے کہا کہ دونوں
ہم منصب رہنماؤں کے
درمیان وہاں کے لوگوں کو راحت و امدادی سامان تقسیم کرنے اور لوگوں کی نقل
مکانی کے لئے جنگ بندی پر بات چیت کے لئے اتفاق ہوا۔مسٹر کیری اور لاوروف جنگ بندی کے لئے ایک فریم ورک بنانے کے بارے میں
تبادلہ خیال جاری رکھنے پر متفق ہو گئے تاکہ شامی تنازعات سے متاثرہ افراد
کی مدد کے لئے راستہ کھل سکے۔